ملیریا، ڈینگی پروگرام کے لیے حکام نے 66 کروڑ کے اضافی فنڈ مانگ لیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملیریا، ڈینگی پروگرام کے لیے حکام نے 66 کروڑ اضافی فنڈ مانگ لیے
کراچی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا

سندھ میں ڈینگی اور ملیریا کے کیس بڑھنے کے بعد ڈینگی اور ملیریا پروگرامز کے اعلیٰ حکام جاگ گئے، اعلیٰ حکام نے حکومت سے 66 کروڑ کے اضافی فنڈ مانگ لیے ہیں۔

اضافی فنڈ کے ساتھ ساتھ اعلیٰ حکام کی جانب سے نئی گاڑیوں اور کنٹریکٹ ملازمین کو بھی مستقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

رواں مالی سال میں 38 کروڑ بجٹ رکھنے والے ملیریا پروگرام کو 9 کروڑ جاری بھی کردیے ہیں، بجٹ کے علاوہ بھی فنڈ طلب کیے گئے ہیں۔

یاد رہے محکمہ خزانہ نے 23 ضلع کونسلز کو مچھر مار اسپرے کی مشینوں کی خریداری کے لیے 48 کروڑ جاری کیے ہیں، لیکن اس کے باوجود صوبے میں اب تک کہیں اور بالخصوص کراچی میں مچھر مار اسپرے مہم کا آغاز نہیں ہوسکا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں سیلابی صورتحال کے بعد ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں بے انتہا اضافہ سامنے آیا ہے، صوبے میں اب تک ملیریا کے ایک لاکھ 33 ہزار اور ڈینگی کے 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Related Posts