نجی مال میں آگ پر 60 سے 70 فیصد قابو پا لیا گیا، کمشنر اسلام آباد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نجی مال میں آگ پر 60 سے 70 فیصد قابو پا لیا گیا، کمشنر اسلام آباد
نجی مال میں آگ پر 60 سے 70 فیصد قابو پا لیا گیا، کمشنر اسلام آباد

اسلام آباد:کمشنر اسلام آبادکا کہنا ہے کہ نجی مال میں لگنے والی آگ پر 60 سے 70 فیصد قابو پا لیا گیا، آگ مال کے رہائشی اپارٹمنٹس کی بالکونی کے ذریعے اوپر جا رہی ہے۔

کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ ہم نے ہیلی کاپٹر کیلیے درخواست کر دی ہے، جو کچھ دیر میں پہنچ جائے گا، ہیلی کاپٹر کی مدد سے آگ کو اوپر پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، جو ہماری معاونت کر رہی ہیں، ہم نے تین سے چار ٹیمیں مال کے اندر بھجوا دی ہیں۔

کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ یقینی بنا رہے ہیں کوئی بھی شخص مال کے اندر موجود نہ ہو، امید ہے کچھ دیر میں مال میں لگی آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سمیت سینئر پولیس اور انتظامیہ کے افسران اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچے۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے متبادل پلان جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد کے سینٹورس مال میں آگ لگ گئی

ریسکیو ٹیموں نے مال میں پھنسے افراد کو عقبی راستے ایف ایٹ کی جانب سے بحفاظت نکال لیا ہے جس کے بعد ٹیمیں مال کے نادر سرچ آپریشن کررہی ہیں۔ریسکیو اور آگ بجھانے کیلیے ہیلی کاپٹر کو بھی طلب کیا جا رہا ہے۔

Related Posts