6کارکنان کا قتل،تحریک لبیک نےوزیر داخلہ کے استعفے کا مطالبہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

TLP Activists besiege Sheikh Rashid's residence Lal Haveli

لاہور: تحریک لبیک پاکستان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں چھ کارکنان کے قتل پر وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ کردیا، ٹی ایل پی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ شہداء کے قتل کی ایف آئی آر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف درج کرائی جائے گی۔

رکن مرکزی شوری علامہ فاروق الحسن قادری نے کہا کہ لاہور میں 3، کراچی میں ایک فیصل آباد میں ایک اور خضدار بلوچستان میں ایک کارکن کی شہادت کی تصدیق ہوچکی، 12 کارکنان کی حالت نازک ہے، جبکہ سیکڑوں کارکنان ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوچکے۔

جاری کردہ ویڈیو پیغام میں رکن مرکزی شوری علامہ فاروق الحسن قادری نے کہا کہ کارکنان کی شہادتوں کا مقدمہ شیخ رشید کے خلاف درج کرایا جائے گا اور جب تک فرانسیسی سفیر کی پاکستان سے نہیں نکالا جاتا، ہم سڑکوں پر موجود رہیں گے۔

جب تک مرکزی امیر حافظ سعد حسین رضوی ہمارے درمیان نہیں آجاتے، ملک بھر میں دھرنے جاری رکھے جائیں گے۔ پولیس نے اگر وحشیانہ طاقت استعمال کرکے ایک جگہ سے دھرنا ختم کرایا تو پندرہ جگہوں پر مزید دھرنے جاری ہوگئے۔

علامہ فاروق الحسن قادری کا کہنا تھا کہ کارکنان کی شہادت کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا، علامہ فاروق الحسن قادری کا مزید کہنا تھا کہ ہم آخری کارکن تک، آخری رکنِ شوری تک نبی کریمﷺ کی عزت و ناموس پر پہرہ دیں گے اور امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی رحمۃ اللہ علیہ سے کیا وعدہ نبھائیں گے۔

تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی نائب امیر نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ شیخ رشید آج اتنا ہی ظلم کریں جتنا وہ کل کو برداشت کرسکیں، اور اگر پھر بھی وہ ظلم کرنا چاہیں تو ہمارے سینے حاضر ہیں۔ کارکنان کی شہادت کی ذمہ داری حکومت پاکستان اور شیخ رشید پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جتنا حکومت کا جبر بڑھتا جائے گا، ہماری استقامت بھی بڑھتی جائے گی۔ ہم اپنے آقا و مولیﷺ کی عزت و ناموس کے تحفظ کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہم آخری لمحے تک، آخری سانس تک میدان میں کھڑے رہیں گے، پولیس تشدد، گولیاں، شیلنگ سے ہمارا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔

Related Posts