اغواء برائے تاوان میں ملوث 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ پولیس
(فوٹو: آن لائن)

مردان:ڈسٹرکٹ پولیس افسر مردان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر اغواء برائے تاوان میں ملوث 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ معطل اہلکاروں میں انسپکٹر بصیر خان، ہیڈ کانسٹیبلز وسیم عباس، راج ولی، جلال اور ڈرائیور عارف شامل ہیں۔

مذکورہ معطل کئے گئے اہلکاروں کو ایک مقامی تاجر کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے الزام میں معطل کیا گیا، تاجر کی رہائی کے لئے اہلکاروں نے 2 کروڑ کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈی پی او آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معطل کئے گئے اہلکاروں نے مقامی تاجر وہاب کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا تھا۔

واضح رہے کہ یکم اگست کو بھی پشاورکے 10 تھانوں کے 22 اہلکاروں کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سمیت جرائم پیشہ افراد کے ساتھ روابط کے الزام میں معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

Related Posts