24گھنٹوں کے دوران 6مریضوں کا انتقال،194نئے کیسز سامنے آئے، وزیر اعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

24گھنٹوں کے دوران 6مریضوں کا انتقال،194نئے کیسز سامنے آئے، وزیر اعلیٰ سندھ
24گھنٹوں کے دوران 6مریضوں کا انتقال،194نئے کیسز سامنے آئے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 مریض انتقال کرگئے جبکہ 194 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور137 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7499 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 194 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 2.6 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 مریض انتقال کرگئے،جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4442 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 3096658 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور260149 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 137 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 251531 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 96.7 فیصد ہے۔

انہو ں نے کہا کہ اس وقت 4176 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 3860 گھروں میں،11 آئسولیشن سینٹرز میں اور 305 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 274 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 43 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 194 نئے کیسز میں سے 114 کا تعلق کراچی سے ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی،ایکسپو سینٹر میں قائم کورونا مریضوں کا فیلڈ اسپتال بند کردیا

Related Posts