فورسز کے ہاتھوں کرک میں 6 خارجی دہشت گرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 21 فروری 2025 کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کرک میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی ممکنہ جوڑی؟ سردار جی 3 میں شمولیت کی افواہیں زیر گردش

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثرکاروائی کی، جس کے نتیجے میں 6 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Posts