سندھ میں جو بھی کام ہوتاہے اس پر52فیصد رشوت لی جاتی ہے،فردوس شمیم نقوی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں پاپا ڈے ڈی بچاؤ تحریک نے ناکام سرکس لگایا،حلیم عادل شیخ
کراچی میں پاپا ڈے ڈی بچاؤ تحریک نے ناکام سرکس لگایا،حلیم عادل شیخ

کراچی:سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی اور پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ سندھ حکومت کیخلاف نیب میں بے ضابطگیوں پر درخواست جمع کرائیں گے، ہم میں سے کوئی بھی مسٹر ٹین پرسنٹ نہیں، سندھ حکومت کو تمام لینڈ مافیا کی معلومات ہے لیکن وہ ان پر کیس نہیں بنا سکی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ نیب کو کسی نے شکایات بھیجی جس پر نیب نے افسران سے معلومات لینے کے لئے لیٹر نکالا ہے تو اس پر میڈیا پر دکھایا جارہا ہے کہ حلیم عادل شیخ نیب کے ریڈار پر، گھیرا تنگ ہوگیا، تباہی آنے والی ہے وغیر وغیرہ۔

حلیم عادل شیخ پر پی پی والے شکایات کرکے ان کی آواز دبانا چاہتے ہیں۔ مراد علی شاہ نے ٹھٹھہ شگر مل کو سو کروڑ دیئے اس کو بھلا دیا۔ آڈٹ رپورٹ میں اربوں کے کیس ہیں اس پر کوئی توجہ نہیں ہے۔ ایک شکایات نیب میں جاتی ہے اس پر توجہ دی جارہی ہے جب اس قسم کی باتیں ہوتی ہیں تو میڈیا کی نیت پر سوال اٹھتے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے جب سے سندھ حکومت کو ایکسپوز کرنا شروع کیا یہ لوگ دشمن بن گئے ہیں۔ پ پ والوں کو آج کوئی عزیز بلوچ جیسا مل جائے تو آج حلیم عادل شیخ کویہ لوگ مروا دیتے۔ مگر اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت کر رہے ہیں۔

ایس ایس پی رضوان نے الزامات لگائے میڈیا کو اس کی اور امتیاز شیخ کی انویسٹیگیشن کرنی چاہیے۔ میڈیا والے ایسی باتیں بھول بیٹھتے ہیں،سندھ حکومت بار بار انٹی کرپشن جاتی ہے،حلیم عادل شیخ کے خلاف کوئی کیس بنا نہیں سکے۔ دو سال سے بی ایم ڈبلیو، مراد علی شاہ، زرداری کا زور ہے اس کے باوجود حلیم عادل شیخ پر کوئی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔

سندھ حکومت جس کے پاس تمام زمینوں کی معلومات ہیں آج تک وہ حلیم عادل شیخ پر الزامات ثابت نہیں کر سکی ہے سارے کیس جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں۔ پی ٹی آئی وہ جماعت نہیں ہے جو کہے گی کہ مجھے کیوں نکالا؟ جو بھی پی ٹی آئی کا جو ممبر بنتا ہے اس کو پتا ہے کوئی کرپشن کرے گا وہ اس پارٹی اور ملک میں نہیں رہے گا۔

کے پی کے میں ایک وزیر کی آڈیو ریکارڈنگ پر ایکشن لیا گیا ہے۔ مسٹر ٹین پرسنٹ اور نائٹی پرسنٹ کے میں بیچ آنے والے لوگوں نے کمیشن طے کر رکھی ہے۔ میڈیا کو سندھ میں کرپشن پر توجہ دینی چاہیے۔ سندھ کی کرپشن کی کہانی جب کھلے گی تو معلوم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں بھی نیب میں جارہا ہوں کہ سندھ حکومت نے کرپشن کی ہے ثبوت دیں گے، دیکھتے نیب سندھ حکومت کے خلاف کیا کارروائی کرتی ہے۔ امید ہے آئندہ جب کسی کے خلاف کوئی شکایات ہوگی میڈیا اتنی ہی کوریج دے گی جتنی حلیم عادل شیخ پر دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا ملک ریاض کو کس نے کوڑیوں کے دام زمین دی جس کے زرداری خاندان میں تانے بانے جاتے ہیں ان افسران جنہوں نے یہ زمینیں دیں نیب ایکشن لے۔ ملک ریاض نے جو فراڈ کیا ہے فائن دینے کی بات کی اس کے بعد لوگوں سے ڈبل قیمت وصول کر رہا ہے۔

ملک ریاض کے خلاف نیب کارروائی کرے جی آئی ٹی بنائے۔ کراچی کو پیپلزپارٹی والوں نے تباہ کیا نہ پانی دیا ہے،نہ بسیں چلائیں،نہ صفائی کی گئی صرف کراچی سے پیسا لوٹا جاتا ہے۔ مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اگر یہ کمپلین میڈیا پر نہ آتی ہوتی تو مجھے میڈیا پر آکر جواب دینے کی ضرورت نہیں پڑتی ہم تمام ثبوت لیکر نیب میں جاکر جواب دیتے، ہم نہیں کہتے کہ جب نیب کی پیشی ہو تو بیمار ہوجائیں۔

Related Posts