سندھ میں کورونا کے 513 نئے کیسز، مزید 11 مریض انتقال کرگئے، مراد علی شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Decision to start property tax survey project in Karachi

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں  کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 8742 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، 513 نئے کیسز سامنے آئے، آج کورونا کے باعث مزید 11 مریض انتقال کرگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابتک 718548 نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں، صوبے بھر میں ابتک 118824 کیسز ہوچکے ہیں۔

آج 1077مریض صحت یاب ہوگئے، ابتک 108480 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں،آج کورونا کے باعث مزید 11 مریض انتقال کرگئے، صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2162 ہوگئی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت 8182مریض زیر علاج ہیں، 7655 مریض گھروں اور 6 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں، مختلف اسپتالوں میں 521 مریض زیرعلاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج 422 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت 67 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، صوبہ بھر کے 513 کیسز میں سے آج شہر کراچی میں 138 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ضلع جنوبی کراچی میں 38، ضلع شرقی میں 43 اور ضلع وسطی میں 20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورنگی میں 20، ملیر میں 9اورضلع غربی کراچی 8 میں مزید کیسز ظاہر ہوئے، شکارپور میں 32، گھوٹکی میں 31، حیدرآباد اور سکھر میں 26-26 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہید بینظیرآباد میں 23، خیرپور میں 20، بدین اور کشمور میں 19-19نئے کیسز سامنے آئے، میرپورخاص میں 17،لاڑکانہ اور جامشورو میں 14-14مزید کیسز ظاہر ہوئے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کی صورتحال پر آج قوم کو اعتماد میں لیں گے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ نوشہروفیروز اور سانگھڑ میں 13-13، عمرکوٹ میں 10نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ٹنڈو محمد خان میں 8، دادو میں 7، قمبر میں 6 نئے کیسز سامنے آئے۔ جیکب آباد 5، سجاول 4، مٹیاری اور ٹنڈوالہیار 3-3، ٹھٹھہ میں 2 نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔

Related Posts