افسانوی ترقی، انسان کو چاند پر قدم رکھے 51 سال مکمل، مریخ پر زندگی کی تلاش جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افسانوی ترقی، انسان کو چاند پر قدم رکھے 51 سال مکمل، مریخ پر زندگی کی تلاش جاری
افسانوی ترقی، انسان کو چاند پر قدم رکھے 51 سال مکمل، مریخ پر زندگی کی تلاش جاری

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کے مطابق انسان کو چاند پر قدم رکھے ہوئے آج 51 سال مکمل ہو گئے جو افسانوی ترقی نظر آتی ہے جبکہ مریخ پر روبوٹس کے ذریعے زندگی کی تلاش آج تک جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر، یو ٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر جب بھی انسان کے چاند پر قدم رکھنے کی بات کی جاتی ہے، بعض لوگ اس کی کھل کر مخالفت کرتے نظر آتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام کے نزدیک چاند پر قدم رکھنے کی بات آج بھی افسانوی ہے۔

خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کے مطابق امریکی خلا باز نیل آرمسٹرانگ وہ پہلا انسان تھا جس نے چاند پر اپنا پہلا قدم رکھا جس کے بعد چرخہ کاتنے والی بڑھیا سمیت چاند سے منسوب تمام تر کہانیاں غیر حقیقی ثابت ہوئیں جبکہ مریخ کی تسخیر کیلئے پیشرفت آج بھی جاری ہے۔

زمین پر انسان کی تحقیق ختم ہونے سے قبل ہی انسان نے چاند پر قدم رکھا اور چاند پر تحقیق کے دوران جب یہ انکشاف ہوا کہ وہاں پانی نہیں ہے اور زندگی کے کوئی آثار نہیں تو انسان زندگی کی تلاش میں دیگر سیاروں کی طرف دیکھنے لگا۔

جب انسان نے یہ غور کیا کہ ہمارے نظامِ شمسی کا کوئی بھی دوسرا سیارہ زمین کے ماحول کا مقابلہ نہیں کرسکتا تو اس نے مریخ کی طرف جانے کا سوچا کیونکہ مریخ کی آب و ہوا میں انسانی زندگی کیلئے جو مشکلات موجود ہیں، ان پر جدید سائنس قابو پا سکتی ہے۔

آج انسان نے مریخ پر پانی تلاش کر لیا ہے جس کے بعد زندگی کے مزید آثار تلاش کرنے کیلئے تحقیق ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ متعدد امریکی خلائی کمپنیاں مریخ پر بستیاں بسانے کا اعلان کرچکی ہیں جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ناسا کا مریخ پر  ہیلی کاپٹر کی پرواز شروع کرنے کا فیصلہ

Related Posts