کراچی: وفاقی حکومت کی جانب سے منگوائے جانے والے50 فائر ٹینڈر کراچی پہنچ گئے، کراچی پہنچنے والے 50فائر ٹینڈر میں اڑتایس فائر ٹینڈر اور 2 باؤزر شامل ہیں۔
20 دسمبر کو 50 فائر ٹینڈرز پورٹ کے لیے روانہ کئے گئے تھے، فائر ٹینڈر اور باوزر کی مالیت ایک ارب چالیس کروڑ ہے، یہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے لیے تحفہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کراچی پورٹ پہنچائے جانے کیلئے فائر ٹینڈرز چینی پورٹ پر تیار ہیں جنہیں کراچی کیلئے روانہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کی ترقی و مسائل کے حل کیلئے حکومت نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے 50جدید فائر ٹینڈرز اور 2واٹر باؤزر خریدے تھے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ20دسمبر تک فائر ٹینڈر کی شپمنٹ کراچی کے لئے روانہ کی جائے گی جبکہ جنوری2021میں 50جدید فائر ٹینڈرز اور واٹر باؤزر کے ایم سی کے حوالے کردیے جائیں گے۔ تمام فائر ٹینڈرز دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں۔