رحیم یار خان میں رشتے کے تنازعہ پر 5 سالہ بچہ اغواء کے بعد قتل

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

راولپنڈی :رحیم یار خان میں رشتے کے تنازعہ پر 5 سالہ بچے کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے ایک ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

5 سالہ بچے کے قتل کا واقع تھانہ شیدانی شریف لیاقت پور کے علاقے بستی سیالاں میں پیش آیا ہے ،پولیس کے مطابق رشتے کے تنازع پر سفاک ملزمان نے علی حسن نامی بچے کو پہلے اغواء کیا اور بعد میں قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ .

2 روز تک تلاش کے بعد بچے کی لاش قریبی کھیتوں سے برآمد ہوئی ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچے کی لاش کو تحویل میں لے پوسٹ مارٹم کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:جعلی پیر نے لاہور میں ٹارچر سیل بنالیا، شہریوں کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کا انکشاف

پولیس نے ورثاء کے بیان پر مقدمہ درج کرکے شک بنیاد پر واقع میں ملوث ایک ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردیں جبکہ ورثاء کی جانب سے اعلیٰ حکام سے واقع کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Related Posts