بلوچستان میں تربت چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ: 5 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان میں تربت چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ: 5 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے
بلوچستان میں تربت چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ: 5 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے

تربت:صوبہ بلوچستان میں تربت کی سیکورٹی چیک پوسٹ پر مبینہ طور پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

دہشت گردوں کے حملے پر سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس کے دوران دہشت گردوں کا جانی نقصان ہوا۔ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں تین سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے جس کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سیکورٹی فورسز نے بھاگ نکلنے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن اسحاق آباد میں مسجد میں دھماکے سے ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید اور 21 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ دھماکا اسحاق آباد کی مسجد میں ہوا جس میں ڈی ایس پی امان اللہ اور دیگر15 افراد جاں بحق ہوئے اور 21 زخمی ہوئے، زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: مسجد میں دھماکے سے ڈی ایس پی سمیت 15 افراد شہید

Related Posts