کراچی میں گیس سلنڈر کا دھماکہ، خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Tragic gas explosion in Gulbahar claims woman’s life
FILE PHOTO

کراچی میں گھر میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے اختر کالونی گلی نمبر 10 کے گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ابتدائی معلومات کے مطابق سلنڈر دھماکہ ہے تاہم واقعے کی مزید جانچ بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں ایس ایس جی سی کی طرف سے گیس کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے علاوہ بیشتر علاقے گیس سے بالکل محروم ہیں۔

گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہری سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے اکثر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے گھر کی دیوار گرگئی تھی ، جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Related Posts