اگست کے دوران آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ جو سیریز دیکھی جائیں گی، ان کا وقت سے قبل تعین مشکل ہے، تاہم کچھ ایسے سلسلے ہیں جنہیں عوام ہمیشہ سے دیکھتے آئے ہیں۔
کچھ نئے سلسلے جنہیں نیٹ فلکس کی بہترین سیریز کہا جاسکتا ہے، عوام کو ان کا بہت انتظار رہتا ہے کیونکہ نیٹ فلکس پر آنے والی تمام فلمز کی فہرست پہلے ہی ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے صارفین تک پہنچ جاتی ہے۔آئیے اگست کی بہترین سیریز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
دی امبریلا اکیڈمی، چوتھا سیزن
مشہورومعروف سپر ہیرو سیریز کا چوتھا اور آخری سیزن اگست کے دوران عوام کی توجہ کا مرکز بنے گا۔ گزشتہ ایڈونچر کے بعد سے ہیروز کو نت نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔ سیریز بنانے والوں نے عوام سے سیریز کے بہترین اختتام کا وعدہ کیا ہے جو 8اگست سے دکھائی جائے گی۔
اے گُڈ گرلز گائیڈ ٹو مرڈر
جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے کہ برطانوی سیریز میں ایما مائرز ایک نوجوان خاتون کا کردار نبھا رہی ہیں جو پولیس کی جانب سے بند کیا گیا قتل کا ایسا کیس کھول دیتی ہے جو بند کردیا گیا تھا۔ سیریز برطانیہ میں صرف بی بی سی آئی پلیئر پر دستیاب ہوگی اور دنیا بھر میں اسے یکم اگست سے دیکھا جاسکے گا۔
ایملی اِن پیرس (سیزن 4، پارٹ 1)
چوتھے سیزن کے پہلے حصے میں ایملی اِن پیرس ایک بار پھر نیٹ فلکس میں لوٹ آئی ہے۔ اس بار ایملی چھٹی منانے اٹلی جا پہنچتی ہے جس کے دوسرے حصے میں فرانسیسی دارالحکومت پیرس دکھائے جانے کی توقع ہے جو آئندہ ماہ پیش کیا جائے گا۔ پہلا حصہ 15اگست سے پیش کیا جائے گا۔
برِتھ لیس (سیزن 1)
ہسپانوی میڈیکل ڈرامہ ایلیٹ سینٹرز کے تخلیق کاروں کی پیشکش ہے جو ایک ہسپتال میں انتہائی دباؤ کے عالم میں مختلف چیلنجز سے گزرتے ہیں۔ نیٹ فلکس سیریز کی کاسٹ میں نجویٰ نمری اور بلاکا سواریز شامل ہیں، جسے 30 اگست سے پیش کیے جانے کی توقع ہے۔
ورسٹ ایکس ایور (سیزن 1)
ورسٹ روم میٹ ایور کا اسپن آف کہلانے والی یہ سیریز ایسے رشتوں اور نفسیاتی دوستوں کی کہانی بیان کرتا ہے جو حقیقی زندگی سے متعلق ہیں جسے 14اگست کو نیٹ فلکس پر پیش کیا جائے گا۔