کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید دو مریض صحت یاب ہوگئے ہیں ، دونوں کے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 54ہوگئی ہے۔
سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ اللہ کے فضل وکرم سے سندھ میں کورونا سے متاثرہ مزید دو مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے 65 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 2040 ہو گئی
بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں ان دو مریضوں کی صحت یابی کے بعدکورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سب سے پہلے کورونا وائرس کا کیس کراچی میں سامنے آیا تھا جس کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے موذی مرض سے بچائو کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے گزشتہ دس روز سے لاک ڈائون جاری ہے۔
Another 3 patients have recovered & their corona virus test has come negative. Now the total number of recovered patients in Sindh stand at 54. People should learn that isolation or social distancing is the only cure to corona virus. These 54 isolated themselves, can you?
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) April 1, 2020