راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے باعث 11 سالہ لڑکی اور 1 خاتون سمیت 5 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے رات گئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے نزدیک شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون اور 11 سالہ لڑکی سمیت 5 معصوم شہری زخمی ہو گئے جبکہ بھارت نے یہ بلا اشتعال فائرنگ لائن آف کنٹرول کے قریب خجیرہ سیکٹر میں کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج نے بلااشتعال فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی گئی تھی۔
5 innocent civilians including an 11 years old girl & a woman got injured due to Indian unprovoked ceasefire violation ( CFV) in Khuiratta Sector along #LOC. #PakistanArmy troops responded effectively and targeted those Indian posts which initiated fire.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 12, 2020