ڈیرہ غازی خان: درگاہ سخی سرور پر 40 سے زائد زائرین کو لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی ایئرپورٹ کے قریب نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوس ناک حادثہ ڈیرہ غازی خان میں پیش آیا جہاں زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث نہر میں جاگری۔
اپڈیٹ
ڈی جی خان: ایئرپورٹ کے قریب ہدیانی پل سے ٹرالی ڈی جی کنال نہر میں گرگئی
ڈی جی خان:ٹرالی نہر میں گرنے سے6 افراد جاں بحق،ریسکیو
ڈی جی خان:7 افراد کو زندہ نکال لیا،ریسکیو
ڈی جی خان:جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ اور 4 مرد شامل ہے،ریسکیوسی سی ٹی وی منظر عام پر pic.twitter.com/WJXtaHBqln
— RegionalTelegraph (@RegnlTelegraph) March 10, 2023
حادثے میں 5 افرادجان کی بازی ہارگئے جبکہ 15 افراد کو بچالیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔
عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا امکان، کوئٹہ پولیس لاہور پہنچ گئی
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں 4 مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔