گجرات میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا شرمناک واقعہ، پولیس نے 5ملزمان گرفتار کرلیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

پنجاب پولیس نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے اجتماعی زیادتی کے شرمناک واقعے میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا۔ واقعے میں متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ اسے 2 ملزمان نے گن پوائنٹ پر اغوا کیا اور اپنے ڈیرے میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کی۔

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلح ملزمان نے ڈیرے پر مزید 3ساتھیوں کو بلا کر بھی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے۔واقعے کے نتیجے میں متاثر ہونے والی خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجام مریم نواز سے انصاف کی اپیل کی تھی۔

ملک بھر میں خواتین کے جنسی استحصال کے واقعات میں حالیہ برس اضافہ نوٹ کیا جارہا ہے۔ جرائم پیشہ افراد چوری، ڈکیتی اور لوٹ مار کے واقعات کے دوران بھی خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جرائم کے خلاف آگہی رکھنا اور خاص طور پر خواتین کو جنسی استحصال سے بچانا معاشرے کے ہر فرد کا فرض ہے جس کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Related Posts