احمد آباد: بھارت میں سوشل میڈیا پر لوگوں کو بلیک میل کرنا اور آن لائن ہراسگی کے واقعات ہوگئے، مبینہ طور پر سوشل میڈیا پوسٹ کی سزا دینے کے لیے ایک شخص کو گلیوں میں برہنہ گھمانے والے پانچ بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 38 سالہ متاثرہ شخص کو 5بھائیوں نے اغوا کیا، اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کھبالیہ کے مغربی قصبے میں برہنہ 45 منٹ تک پیدل گلیوں میں گھماتے رہے۔
تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ متاثرہ شخص روزانہ کی بنیادوں پر فیس بک لائیو ویڈیوز کرتا تھا۔ہریندر چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک فیس بک لائیو ویڈیو میں اس شخص نے پانچوں بھائیوں پر سنگین الزامات عائد کیے اور دعویٰ کیا کہ وہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
ان بھائیوں پر حبس بے جا میں رکھنے، تشدد کرنے، مجرمانہ طاقت کا استعمال کرنے، کسی شخص کی بے عزتی، جرم کی سازش، فحاشی اور دیگر جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
مقامی پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ گجرات میں پیش آیا اور متاثرہ شخص جوئے اور شراب کی لت میں مبتلا ہونے کی وجہ سے متعدد مرتبہ سزا کاٹ چکا ہے کیونکہ ان پر وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں پابندی عائد ہے۔