اسلام آباد: گلگت،خیبرپختونخوااور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہرویوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے پشاور، سوات، نوشہرہ، شبقدر، مہمند، صوابی، مردان، باجوڑ، بونیر، شانگلہ، لوئردیر سمیت ملاکنڈ کے گردو نواح اور ایبٹ آباد میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔
دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا، چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلے کے جھٹکوں کے بعد مختلف علاقوں میں شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
پی ایم ڈی ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان، تاجکستان بارڈر تھا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں زلزلے کے بعد مختلف اضلاع کی رابطہ سڑکیں بلاک ہوگئیں