اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر شروع ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں این سی او سی کے سربراہ و وزیرِ مملکت اسد عمر نے کہا کہ 2 ہفتے قبل میں نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے آگاہ کیا تھا چوتھی لہر شروع ہونے والی ہے۔
پیغام میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی ماڈلز یہ ظاہر کر رہے تھے کہ کورونا کی چوتھی لہر کسی بھی وقت شروع ہوسکتی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن (این سی او سی) کے سربراہ نے کہا کہ اب یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر شروع ہوگئی ہے جس کی وجہ ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ہیں۔
وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ایس او پیز پر ناقص عملدرآمد کیا گیا اور بھارتی ویرئینٹ سمیت دیگر اقسام کا کورونا پاکستان پہنچ چکا ہے اور یہی چوتھی لہر شروع ہونے کی وجوہات ہیں۔
2 weeks back I had tweeted that our artifical intelligence models are showing possible emergence of 4th wave. Now there are clear early signs of 4th wave starting. Poor sop compliance, coupled with spread of variants of concern, indian variant in particular, are the main cause.
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 9, 2021
سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ فیلڈ رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ شادی کی تقریبات، ریسٹورنٹس اور جم میں جاتے ہوئے ایس او پیز کا خیال نہیں رکھتے۔
اسد عمر نے کہا کہ کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسینیشن نہیں کروائی جاتی۔ اگر شادی ہالز اور ریسٹورنٹس مالکان نے ذمہ داری نہ دکھائی تو کاروبار پر پابندیاں عائد کرنا ہوں گی۔
Field reports are showing complete disregard of the condition of vaccination for those attending indoor weddings and going to indoor restaurants & gyms. If the owners of these facilities do not show responsibility & ensure compliance, there will be no choice but to shut them down
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 9, 2021
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 737 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 25 مزید شہری انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے ملک بھر میں مجموعی طور پر9 لاکھ 69 ہزار 476 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 520شہری جاں بحق ہوئے۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 1 ہزار 737 نئے کیسز رپورٹ، 25 مزید شہری جاں بحق