کمسن پائلٹ آفیسرراشد منہاس کا آج 51 واں یومِ شہادت منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نشانِ حیدر پانے والے کمسن پائلٹ آفیسرراشد منہاس کا یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد: نشانِ حیدر کا اعزاز پانے والے پاکستان کے کمسن ترین پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا 51 واں یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے۔

صرف 20 سال کی عمر میں راشد منہاس شہید نے وہ اعزاز پایا جس کے باعث انہیں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا جبکہ راشد منہاس شہید 1951ء میں پیدا ہوئے اور آپ نے 20 اگست 1971ء کو شہادت پائی۔

جس برس راشد منہاس پاکستان ائیر فورس میں کمیشن جی ڈی پائلٹ کے طور پر بھرتی ہوئے ، وہی برس آپ کا شہادت کا سال قرار پایا۔ آپ نے اپنے انسٹرکٹر مطیع الرحمٰن کو غداری سے روکنے کیلئے اپنی جان داؤ پر لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں: ‏

شہباز گِل پر مسلسل ذہنی اور جسمانی تشدد کیا جارہا ہے، شاہ محمود قریشی

مطیع الرحمٰن نامی انسٹرکٹر پاکستان کے حساس دستاویزات بھارت کے حوالے کرکے سن 1971ء کی جنگ میں پاکستان سے غداری کرنا چاہتا تھا جسے راشد منہاس شہید نے اپنی جان دے کر روک دیا۔

راشد منہاس نے بھارتی سرحد سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر ہی اپنے طیارے کا رخ زمین کی طرف کردیا جس سے پاک فوج کا انسٹرکٹر ہلاک اور راشد منہاس شہید ہو گئے۔ یہ پاکستانی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد واقعہ تھا۔

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا 51 واں یومِ شہادت پاکستان بھر میں منایا جارہا ہے جس کے دوران پوری قوم انہیں خراجِ تحسین پیش کررہی ہے۔ قوم کا سر اپنے کمسن محسن کی یاد میں فخر سے بلند ہے۔

Related Posts