او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا 48 واں اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

48th session of OIC Council of Foreign Ministers begins today

اسلام آباد”اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا 48 واں اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔

دو روزہ وزارتی کانفرنس میں او آئی سی کے رکن اور مبصر ممالک کے وزرائے خارجہ اور معززین سیشن میں شرکت کریں گے، کل یوم پاکستان پریڈ میں بطور مہمان شرکت کریں گے جبکہ چین کے اسٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ یی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

غیر او آئی سی ممالک کے اعلیٰ حکام، اقوام متحدہ، عرب لیگ اور خلیج تعاون کونسل سمیت علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے سینئر نمائندے بھی شرکت کررہے ہیں،وزیراعظم عمران خان آج افتتاحی اجلاس سے اہم خطاب کریں گےجبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

مزید پڑھیں:او آئی سی نے افغانستان کے لیے ہیومینٹیرین ٹرسٹ فنڈ کا آغاز کر دیا

گزشتہ روز ملاقات میں  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس کے ایجنڈے کا جائزہ لیااورمتوقع اہم نتائج پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور اس سلسلے میں او آئی سی کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق اور انسانی صورتحال کی سنگین صورتحال کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے او آئی سی کے اصولی موقف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی مسلسل حمایت کو سراہا۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے وزیر خارجہ کو او آئی سی سیکرٹریٹ کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Related Posts