چیف جسٹس کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے 47 صحافی اور یوٹیوبر طلب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے نے 47 سینئر صحافیوں اور یوٹیوبرز کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پروپیگنڈے میں ملوث افراد کو 31 جنوری کو ایف آئی اے سائبر کرائمز سینٹر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر گمراہ کن مہم کی روک تھام کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی تھی۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا تھا کہ جے آئی ٹی کے نمائندوں میں آئی ایس آئی، آئی بی اور پی ٹی اے کے نمائندے بھی شامل ہیں، ٹیم اپنی ابتدائی رپورٹ 4 ہفتے میں پیش کرے گی۔

Related Posts