ایجنٹ نے ڈیڑھ کروڑ لیکر45 پاکستانیوں کو سعودی عرب میں پھنسا دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

45 pakistani stuck in saudi arabia

اسلام آباد : راولپنڈی کے ایجنٹ نے 45 پاکستان سے ڈیڑھ کروڑ روپے لیکر دھوکے سےسعودی عرب میں پھنسادیا، متاثرین کی حکومت سے مدد کی اپیل۔

سعودی عرب میں پھنسے ہوئے 45 افراد نے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے راولپنڈی سکس روڈ میں واقع نیو اشیان ایجنسی سے ویزے خریدے تھے فی ویزا ہم نے اڑھائی سے تین لاکھ روپے ادا کیے تھے لیکن ہمارے ساتھ دھوکا ہو گیا یہ ویزے صرف سعودی عرب آنے تک کارآمد تھے ہم لوگ سات ماہ سے ایک ہی کمرے میں قید ہیں ہمارے پاس کوئی بھی کوئی قانونی کاغذات نہیں ۔

ہمارے آقا مے بھی نہیں لگے جبکہ پاکستان میں ایجنٹ نے ہم سے پورے پیسے لیے اور کہا کہ آپ کے اقامے فورا لگ جائیں گے لیکن ہم لوگ آج سات ماہ گزرنے کے باوجود یہاں بے یارومددگار بیٹھے ہوئے ہیں ۔

متاثرین کاکہنا ہے کہ اوپر سے کورونا وائرس وباء شروع ہوگئی اور ہم کمرے میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں پاکستان میں ہمارے گھروں میں کھانے پینے کو کچھ نہیں ،ہمارے گھر والے شدید اذیت میں مبتلا ہیں اور ہم یہاں انتہائی پریشان ہیں ۔

یہاں کا مقامی بدو بھی ہمارے آقامے نہیں لگوا رہا ہم یہاں پر قیدی ہو کر رہ گئے ہیں ،جب تک ہمارے کاغذات مکمل نہیں ہوتے تب تک نہ ہی ہم یہاں کام کر سکتے ہیں اور نہ ہی پاکستان واپس آ سکتے ہیں۔

ہمارے پاس پیسے نہیں کہ ہم اپنے گھر والوں کو بھیج سکیں ،ہم سمندر پاکستانیوں کے وزیر مشیر زلفی بخاری اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں یہاں سے نکالنے میں میں ہماری مدد کی جائے اور جس نے ہم سے فی ویزا تین لاکھ روپے لیے ہیں اس کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ وہ کسی کے ساتھ دھوکا نہ کر سکے۔

مزید پڑھیں:رزاق داؤد کا ملازمین کو تنخواہ دیئے بغیر نوکریوں سے نکالنے کا فیصلہ

ہم لوگوں نے ویزے کے لیے ادھار رقم لی گھروں میں جو قیمتی چیزیں تھیں وہ بیچ کر ویزا خریدا اور وہ ویزا بھی ٹھیک نہ نکلا ہم سب لوگ پاکستان کے مختلف صوبوں اور شہروں کے رہائشی ہیں ہم میں سے چند لوگوں نے خودکشی کی بھی کوشش کی لیکن ہم نے ان کو روکا اور کہا کہ اللہ تعالی بہتر کرے گا اب حالات اس قدر خراب ہیں کہ ہم لوگ لوگ زندگی کو موت پر ترجیح دے رہے ہیں۔

Related Posts