کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 8مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2290ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 10050نمونوں کی جانچ کرنے بعد مزید 429نئے کیسز کا پتہ چلا ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز وزیراعلیٰ ہاس سے جاری ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں رات میں مزید آٹھ مریضوں کی اموات ہوئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2290 ہوگئی جو 1.8 فیصد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 10050 ٹیسٹ کئے گئے جن کے نتیجے میں 429 نئے کیسز سامنے آئے جوکہ موجودہ تشخیصی کاچار فیصد شرح ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا اب تک 844705 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن کے نتیجے میں 15فیصد یعنی124556 کیسز کا پتہ چلا ہے ان میں سے 117637 یعنی 94 فیصد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1653 مریض بھی شامل ہیں۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 4629 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 4239 گھروں میں، 7 قرنطینہ مراکز میں اور 383 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 248 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ان میں 38 افراد کووینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق 429 نئے کیسوں میں سے 200 کا تعلق کراچی میں ضلع جنوبی 67 ، ضلع شرقی 57، ضلع کورنگی 33 ، ضلع ملیر 17 ، ضلع وسطی 16 اور ضلع غربی 10 شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا وائرس 15 مزید زندگیاں نگل گیا، 6 ہزار 112 افراد جاں بحق