ممبئی: بھارت میں غیر قانونی عمارتوں کے خلاف سپریم کورٹ کی جانب سے کارروائیوں کو تیز کردیا گیا، دو اونچی عمارتیں جنہیں غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا، دھماکہ خیز مواد سے گرادی گئیں۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دارالحکومت نئی دہلی کے قریب 40 منزلہ ٹوئن ٹاورز کو دھماکاخیزمواد سے زمین بوس کردیا گیا، یہ عمارتیں 9 سال کی قانونی جنگ کے بعد منہدم کی گئی ہیں۔
ट्वीट पर सबसे क्लीन तरीक़े से देखिए कैसे ढहा ट्वीन टॉवर #TwinTowerDemolition pic.twitter.com/ntktuNgi1e
— Umashankar Singh उमाशंकर सिंह (@umashankarsingh) August 28, 2022
بھارتی میڈیا کے مطابق 103 میٹر بلند جڑواں عمارتوں کو گرانے کے لئے 3700 کلو بارودی مواد استعمال کیاگیا۔تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی پربھارتی سپریم کورٹ نے پچھلے سال دونوں عمارتیں گرانیکاحکم دیا تھا۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ عمارتیں گرانے سے قبل اطراف کی سڑکوں پرٹریفک بند اور نوئیڈا ایکسپریس وے کو بھی آدھے گھنٹے کے لیے بند کیا گیا۔ قریبی علاقے کے رہائشیوں سے مکانات کو خالی کرالیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:آذر بائیجان کا پاکستان کو سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 20لاکھ ڈالر دینے کا اعلان