پکنک کیلئے جانیوالے کراچی کے 4نوجوان حادثے میں جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پکنک کیلئے جانیوالے کراچی کے 4نوجوان حادثے میں جاں بحق
پکنک کیلئے جانیوالے کراچی کے 4نوجوان حادثے میں جاں بحق

کراچی:کنڈ ملیر پکنک منانے کے لیے جانے والے کراچی کے 4 نوجوان پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

اوتھل مکران کوسٹل ہائی وے کے قریب کار کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکلوں میں سوار 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کی جانب سے کار سوار کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اوتھل میں مکران کوسٹل ہائی وے کے قریب کار کے ٹکر مارنے سے موٹر سائیکل سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔1 شخص اسپتال منتقل کرنے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔

چاروں لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا ہے، موٹر سائیکل سوار افراد کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے ہے۔جاں بحق افراد کنڈ ملیر پکنک منانے کے لیے جا رہے تھے، کار سوار کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، لیاری میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشتگرد گرفتار

Related Posts