4 سالہ بچی کو کتوں نے بھنبھوڑ ڈالا، دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

4 سالہ بچی کو کتوں نے بھنبھوڑ ڈالا، دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل
4 سالہ بچی کو کتوں نے بھنبھوڑ ڈالا، دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل

بھوپال: بھارت میں ایک دل دہلا دینے والا رونما ہوا ہے، جس میں آوارہ کتوں نے 4سالہ بچی کو گھیر لیا اس کے بعد اس کو نوچنا شروع کردیا، جس کے باعث بچی شدید زخمی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں نے 4سالہ معصوم بچی کو بری طرح سے بھنبھوڑ ڈالا ہے، بچی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آوارہ کتے بچی کو دانتوں میں دبائے گھسیٹ کر لے جانے لگے اس دوران شہری نے بچی کو کتوں کے چنگل سے بچایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چار کتے بچی کا پیچھے کرتے ہوئے اسے زمین پر گرادیتے ہیں۔ اسی دوران بچی مدد کے لئے چلاتی ہے، کہ نوجوان لڑکا بھاگتا ہوا آتا ہے اور کتوں کو پتھر مار کے بھگاتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں بندروں نے250کتوں کومارکرساتھی کی ہلاکت کابدلالےلیا

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد شہریوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ اس سے قبل بھی کتوں کی بہتات کے باعث اس قسم کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

Related Posts