شہر قائد میں 4 سے 14 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں تیل گیس کی کمی، گھنٹوں لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان
ملک میں تیل گیس کی کمی، گھنٹوں لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان

کراچی:شہرقائد میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شدید گرمی میں 4 سے 14 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری اذیت کا شکار ہوگئے۔

کراچی کے مختلف علاقوں جن میں کھارادر، لیاری، نیاآباد، کورنگی، اورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، قائدآباد، قیوم آباد اور کیماڑی میں طویل لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

اس کے علاوہ نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، لیاقت آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور اسکیم 33 میں بھی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ رک سکا۔

شہریوں نے شکوہ کیا کہ رات بھر صرف 2 گھنٹوں کے لیے بجلی دی جارہی ہے، ہر 2 سے 3 گھنٹوں بعد 3 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے اضافے کی منظوری دے دی

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ شہر میں کہیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، عدم ادائیگی اور بجلی چوری والے علاقوں میں شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

Related Posts