لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ صرف 4 باتوں پر عمل کرنے سے پاکستان میں کرکٹ کو فروغ دیا جاسکتا ہے، بصورتِ دیگر کرکٹ کا کھیل ملک میں کبھی ترقی نہیں کرسکے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کو دوبارہ عظمتِ رفتہ کی طرف لے کر جانا ہے تو صرف 4 باتوں پر عمل کرنا ہوگا۔
سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ ملک بھر میں پچز کو زبردست ہونا چاہئے۔ ایسی پچز بنائی جائیں جن پر شائقین کیلئے بہترین کرکٹ کھیلی جاسکے جبکہ دوسری بات ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔
پاکستان میں زیادہ تر کھلاڑی گلی محلوں سے کھیل کر قومی ٹیم میں جگہ بناتے ہیں۔ رمیز راجہ نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کے بعد تیسری اہم چیز انتظامیہ ہے یعنی پاکستان کرکٹ بورڈ کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ سب سے آخری اور اہم بات جس پر کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے عمل کرنا ضروری ہے وہ باصلاحیت کھلاڑیوں کا حصول ہے یعنی ٹیلنٹ اسکاؤٹنگ جبکہ پاکستانی عوام کو بھی چاہئے کہ اس حوالے سے ہمیں آراء سے نوازیں۔
4 things that will make Pakistan cricket great again :
1- pitches
2- domestic cricket
3-administration
4-talent scouting.
Let’s hear you…— Ramiz Raja (@iramizraja) June 20, 2020