اسکردو: گلگت بلتستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں جس کے دوران 3 بچوں سمیت 4افراد زخمی ہوئے۔
گزشتہ روز گلگت بلتستان میں زلزلے سے تلو بروق میں ڈسپنسری اور ای پی آئی سینٹر کو نقصان پہنچا۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جی بی) کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے علاقے تلوروندومیں زلزلےسے ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
نسلہ ٹاور کے ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج، 2 تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں
ہنگو، گھر میں آتشزدگی اور دم گھٹنے سے میاں بیوی، بیٹی اور 3 بچے جاں بحق
منگل کے روز گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں گزشتہ روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 اور 3.6 رہی۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں اسکردو، استور اور جگلوٹ شامل ہیں۔
زلزلے کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی۔ اسکردو استور روڈ کے علاوہ شاہراہِ قراقرم بھی کئی مقامات سے بند ہوگئی جس کی بحالی پر تیزی سے کام شروع کردیا گیا۔ زلزلے کا مرکز استور سے 26کلومیٹر شمال میں تھا۔
رات گئے زلزلے کے آفٹر شاکس استور اور اسکردو کے علاقوں میں محسوس کیے گئے، علاقہ مکینوں کو سخت سردی میں رات گھروں سے باہر بسر کرنا پڑی۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بھی خوف و ہراس میں اضافہ ہوا۔