مولانا عادل خان قتل کیس کی تفتیش کیلئے 4 رکنی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا عادل خان قتل کیس کی تفتیش کیلئے 4 رکنی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
مولانا عادل خان قتل کیس کی تفتیش کیلئے 4 رکنی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

کراچی پولیس نے معروف عالمِ دین اور جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کے قتل کے کیس پر تفتیش کیلئے 4 رکنی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا عادل خان پر 3 روز قبل جان لیوا قاتلانہ حملہ ہوا جس کا مقدمہ آج  درج کیا گیا، قتل کی تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی آج تشکیل دی گئی ہے جس کے سربراہ کراچی پولیس چیف ہوں گے۔

سربراہ تحقیقاتی کمیٹی پولیس چیف غلام نبی میمن کے علاوہ دیگر اراکین میں ڈی آئی جی انسدادِ دہشت گردی عمر شاہد حامد اور ڈی آئی جی شرقی نعمان صدیقی شامل ہیں۔ ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ بھی تحقیقاتی کمیٹی کے رکن ہیں۔

پولیس کی تحقیقاتی کمیٹی مولانا عادل خان کے قتل پر تفتیش کیلئے تیار ہو گئی، تفتیشی رپورٹ آئی جی سندھ مشتاق مہر کو پیش کی جائے گی۔ پولیس کے علاوہ دیگر ادارے بھی تحقیقاتی کمیٹی کی مدد کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں جامعیہ فاروقیہ کے مہتمم اور معروف عالمِ دین مولانا عادل خان کے قتل کا مقدمہ تھانہ شاہ فیصل میں درج کیا گیا۔

مقدمہ ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ کراچی پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمے میں قتل کے ساتھ ساتھ دہشت گردی سے متعلق دفعات بھی درج کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: مولانا عادل خان کے قتل کا مقدمہ تھانہ شاہ فیصل میں درج، تفتیش شروع

Related Posts