ایم کیوایم اور پی ایس پی کے کارکنوں میں تصادم، ڈنڈے چل گئے، متعدد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

4 injured in Clashes between MQM and PSP workers

‏کراچی : شہر قائد میں ایک بار پھر سیاسی فسادات کے سائے لہرانے لگے، پی ایس پی اور ایم کیوایم کے کارکنوں میں تصادم ، 4 افراد زخمی ہوگئے، پولیس لاعلم نکلی۔

کورنگی زمان ٹاؤن میں رات گئے جھنڈے لگانے پر ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے کارکنان میں جھگڑاہوگیا، واقعہ میں ڈنڈے اور پتھر لگنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کردگیا ہے۔

سیاسی کارکنوں میں تصادم کے واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی سخت کشیدگی پائی جارہی ہے تاہم پولیس نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

کراچی میں گزشتہ دو دہائیوں سے مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات کے باعث تصادم اور کشیدگی کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔

کراچی میں سیاسی کشیدگی اور قتل و غارت گری کے واقعات میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں تاہم گزشتہ دو سال سے پولیس اور رینجرزکے آپریشنز کی بدولت شہر میں امن قائم ہوچکا ہے۔

اب ایک بار پھر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم کے بعد شہر قائد میں پھر سے سیاسی فسادات کے سائے لہرانے لگے ہیں۔

مزید پڑھیں: خالد مقبول بھی را کا ایجنٹ، ایم کیو ایم ملک کیلئے بڑا خطرہ ہے، مصطفیٰ کمال

واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے قائد مصطفیٰ کمال بھی پہلے ایم کیوایم کا حصہ تھے اور پی ایس پی کے زیادہ تر کارکنان کا تعلق بھی ایم کیوایم کے مختلف دھڑوں سے ہے۔

Related Posts