تیسرا ٹی 20، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی، افتخار احمد کی 24 گیندوں پر 60 رنز کی جارحانہ اننگ رائیگاں گئی، قومی ٹیم 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 159 رنر بنا سکی۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کیویز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ٹام لیتھم 64 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیرل مچل 33، ول ینگ 17 ، چیڈ باؤس7 اور جیمز نیشیم 10 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ مارک چیپ مین 16 اور راچن رویندرا 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2،2 جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 159 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 6، کپتان بابر اعظم نے 1 ، فخر زمان نے 17، صائم ایوب نے 10، شاداب خان نے 16، عماد وسیم نے 3، شاہین آفریدی نے 6 اور فہیم اشرف نے 27 رنز کی اننگ کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی ٹی 20 لیگ، بھارت کے ٹاپ کرکٹرز دستیاب نہیں ہونگے

افتخار احمد  24 گیندوں پر 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشیم نے 3 ، ایڈم ملن اور راچن رویندرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

Related Posts