پاکستان میں 3842 نئے کورونا کیسز رپورٹ، مزید 75 افراد جاں کی بازی ہار گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں 3842 نئے کورونا کیسز رپورٹ، مزید 75 افراد جاں کی بازی ہار گئے
پاکستان میں 3842 نئے کورونا کیسز رپورٹ، مزید 75 افراد جاں کی بازی ہار گئے

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وباء سے متاثرہ مزید 75 افراد جاں کی بازی ہار گئے ہیں، جبکہ اس عرصے کے دوران مزید 3 ہزار 842 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مرض کی تشخیص کے لیے 53 ہزار 527 نمونوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3 ہزار 842 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 75 اموات کے ساتھ ملک بھر میں کل اموات کی تعداد 24 ہزار 923 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد رہی۔ مجموعی کیسز 11 لاکھ 23 ہزار 812 تک جا پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سی آئی اے کی کارروائی، رکشے میں سوار خواتین سے بدسلوکی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

Related Posts