پاکستان کے 38 فیصد شہری کورونا کے خلاف سماجی فاصلے پر کاربند ہیں۔سروے میں انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے 38 فیصد شہری کورونا کے خلاف سماجی فاصلے پر کاربند ہیں۔سروے میں انکشاف
پاکستان کے 38 فیصد شہری کورونا کے خلاف سماجی فاصلے پر کاربند ہیں۔سروے میں انکشاف

اسلام آباد: آن لائن سروے کی ویب سائٹ گیلپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے 38 فیصد شہری کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے  سماجی فاصلے پر احتیاط کے ساتھ کاربند ہیں تاکہ عالمی وباء سے محفوظ رہ سکیں۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گیلپ نے کہا کہ 38 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ ہم  گزشتہ ہفتے کے دوران 5 روز سے زائد عرصے کیلئے سماجی فاصلے کی پابندی کرتے ہوئے دوست احباب سے میل جول محدود کرچکے ہیں۔

گیلپ سروے کے منعقدہ آن لائن سروے میں پاکستانی عوام سے سوال کیا گیا کہ گزشتہ 7 روز کے دوران کتنے روز تک آپ سارا دن گھر پر رہے، گھر سے بالکل باہر نہیں نکلے اور کوئی بھی ملاقاتی یا مہمان آپ سے ملنے بھی نہیں آیا؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے 33 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ ہم نے سماجی فاصلے کا بالکل خیال نہیں رکھا  جبکہ 38 فیصد پاکستانیوں نے 5 روز سے زائد  تک سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا دعویٰ کیا۔

اس کے علاوہ 6 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ ہم نے 5 روز تک سماجی فاصلے کی پابندی کی۔ 7 فیصد نے کہا کہ ہم نے 4 روز تک جبکہ 4 فیصدنے 3 اور 7 فیصد نے محض 2 روز تک سماجی فاصلے کی پابندی کا دعویٰ کیا۔

سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ضرور ہیں لیکن سماجی فاصلے کے اصولوں پر خاطر خواہ تعداد میں کاربند نہیں جس کے نتیجے میں باقی پاکستانیوں کو بھی وائرس لاحق ہونے کے خطرات موجود ہیں۔ 

Related Posts