گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38 نئے کیسز رپورٹ، 48 مریضوں کی حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 74ہزار 67 افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 626جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد کے لگ بھگ رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 5 ہزار 473ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.69فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 41 لاکھ 1 ہزار 796 ہوگئی جبکہ کورونا کے 48 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی

دوسری جانب دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 63کروڑ 51لاکھ 56ہزارافراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 65لاکھ 92 ہزار 890افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وائرس سے متاثرہ 36ہزار314 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 44 لاکھ 56 ہزار121 ہو گئی۔ وائرس کے 1کروڑ 44لاکھ 19 ہزار 807 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 61کروڑ 41لاکھ 7ہزار27 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔ سب سے زیادہ 9 کروڑ 93لاکھ 31ہزار610 افراد کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ امریکا میں جبکہ 4 کروڑ 46لاکھ 50 ہزار 714 کا بھارت میں مثبت نکلا۔

Related Posts