ایران سے واپس پاکستان آنیوالے 38 افراد کو قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

38 more passengers arrive in Pakistan through Taftan Border

چاغی : ایران سے اتوار کے روز 38 پاکستانی وطن واپس لوٹ آئے، تفتان بارڈر عبور کرکے پاکستان آنے والوں کو اسکریننگ کرنے کے بعد قرنطینہ مرکز منتقل کردیا ہے۔

پاک ایران بارڈر پر حکومت کی جانب سے سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، سرحد عبور کرنے والے مسافروں کو کڑی نگرانی میں رکھا جاتا ہے اور اسکریننگ کرنے کے بعد قرنطینہ مرکز بھیج دیا جاتا ہے۔

اتوار کے روز بھی ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان واپس آنے والے شہریوں کو بارڈر پر اسکریننگ کرنے کے بعد قرنطینہ مرکز بھیج دیا گیا ہے جہاں تمام لوگوں کے ٹیسٹ لئے جائینگے اور مثبت کیسز والے افراد کو علاج کیلئے رکھا جائیگا جبکہ باقی لوگوں کو گھر بھیج دیا جائیگا۔

پاکستان میں ایران سے واپس آنے والے کراچی کے شہری میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جبکہ آج ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں کی تعداد 40 ہزار سے بھی زیادہ ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن ختم کرنے سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے،نفیسہ شاہ

کورونا وائرس نے سندھ کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان بھی کورونا وائرس کی وباء کے سامنے بے بس ہیں۔

Related Posts