پاکستان میں کورونا کے 370 نئے کیسز رپورٹ، 4مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 370 نئے کیسز رپورٹ، 4مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 370 نئے کیسز رپورٹ، 4مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  کے 370 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 4 مزید شہری جاں بحق ہوگئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 89ہزار 913 افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 843 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کورونا کی نئی لہر،دوبارہ لاک ڈاؤن،پیر سے تعلیمی ادارے بند، بازاروں کا وقت کم

 امریکا نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی 22لاکھ خوراکیں عطیہ کردیں

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44ہزار609ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ26 لاکھ 46ہزار130 ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.82فیصد رہی جبکہ 706مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  194افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 51 ہزار 778ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 9 ہزار 292ہوگئے۔ شرحِ اموات 2.2فیصد پر برقرار ہے۔ 

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 985افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 52جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 78 ہزار 412کیسز اور 7 ہزار 640اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 80 ہزار 760افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 896 انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 539 کیسز رپورٹ ہوئے  اور 363 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 618افراد کورونا سے متاثر اور 743 انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 427کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 186 شہری جاں بحق ہوئے۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 8ہزار 172کیسز اور 963اموات رپورٹ ہوئیں۔

Related Posts