مسجدالحرام میں 36ملین معتمرین کا استقبال کیاگیا،انتظامیہ حرمین شریفین

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجدالحرام میں 36ملین معتمرین کا استقبال کیاگیا،انتظامیہ حرمین شریفین
مسجدالحرام میں 36ملین معتمرین کا استقبال کیاگیا،انتظامیہ حرمین شریفین

جدہ: حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین نے انکشاف کیا ہے کہ 2/17/1442 ہجری سے 3/5/1443 ہجری تک 36 ملین سے زائد زائرین اور نمازیوں کا مسجد حرام میں استقبال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وبا کے اثرات کم ہونے کے بعد نمازیوں اور زائرین کی مسجد حرام میں آمد کے آغاز سے ہی صدارت عامہ برائے حرمین شریفین نے مختلف پیشہ ورانہ طریقے سے کام کیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں واضح کیا کہ پابندیوں میں نرمی کے بعد اب تک 14234501 مسلمان عمرہ کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔ جب کہ مسجد حرام میں نمازیوں کی تعداد 22184917 تک پہنچ گئی۔

مسجد حرام میں نمازیوں اور معتمرین کے ہجوم کو کنٹرول کرنے کی ذمہ دار ایجنسی نے دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مسجد اور اس کی بیرونی سہولیات کے اندر سروس سسٹم کی مدد کے لیے 1300 سے زیادہ افراد کو ذمہ داریوں پر مامور کیا۔

ان میں مرد اور خواتین دونوں طرح کے رضا کار شامل ہیں۔یہ رضا کار ایک واضح طریقہ کار اور سوچے سمجھے منصوبے کے مطابق مل کر کام کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مکہ مکرمہ میں دہشتگردوں کے حق میں نعرے بازی، مسجدالحرام سے چاقوبردارشخص گرفتار

اس کا مقصد موسموں کے دوران مسجد حرام میں فراہم کی جانے والی تنظیمی اور حفاظتی خدمات کے نظام کو مربوط بنانا ہے۔

Related Posts