کورونا سے 36 افراد جاں بحق،مزید 1468کو متاثر ہوئے، مراد علی شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ نے سکسیشن سرٹیفکیٹ آفس کا افتتاح کردیا،فیس 22 ہزار مقرر
وزیراعلیٰ سندھ نے سکسیشن سرٹیفکیٹ آفس کا افتتاح کردیا،فیس 22 ہزار مقرر

کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث مزید 36 مریض انتقال کرگئے اور 1468 مزید افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1713ہوگئی ہے اور مثبت کیسز کی تعداد 102368 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وائرس کے خلاف جدوجہد کرنے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک جاں بحق مریضوں کی تعداد 1713 ہوگئی ہے۔کورونا وائرس کے 1468 نئے کیسز سامنے آئے جب 10276 ٹیسٹ کئے گئے اس کی شرح14 فیصد بنتی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 553676 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جن میں سے سندھ بھر میں 102368 کیسز کا پتہ چلا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر تشخیصی شرح 18.5 فیصد رہی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق 41490مریض زیر علاج ہیں۔ ان میں سے 39859 گھروں میں، 400 قرنطینہ مراکز میں اور 1231مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اس وقت 1069مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ان میں سے 113 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا گیا ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 1538 مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور معمول کی زندگی میں واپس آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 59165 ہوچکی ہے جوکہ 58 فیصد بحالی کی شرح بنتی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 1468 نئے کیسوں میں سے 592 کا تعلق کراچی سے ہے ان میں ضلع جنوبی 175، ضلع شرقی 167، ضلع کورنگی 100، ضلع وسطی 78، ضلع ملیر 43 اور ضلع غربی 29 شامل ہیں۔

Related Posts