ماسکو: روس کے دور دراز کے علاقے میں پٹرول پمپ میں آگ لگنے کے باعث دھماکہ ہوا جس کے باعث 35افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 80افراد زخمی ہوگئے۔
ایمرجنسی منسٹری کی طرف سے جاری کی گئی تصاویر میں جلی ہوئی کاروں کو دکھایا گیا ہے، جو بڑے پیمانے پر آگ کی لپیٹ میں ہیں اور امدادی کارکن ہیلمٹ پہنے آگ بجھانے اور ملبے کو صاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
حکومتی وزارتوں نے کہا کہ 35 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوئے ہیں۔
کریملن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر پیوٹن نے سانحے کے متاثرین کے ساتھ انتہائی دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔”
افسوس ناک واقعے کی تحقیقات کرنے والی تحقیقاتی کمیٹی کی علاقائی شاخ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ شہر مکاچکلا میں دھماکہ ایک پیٹرول پمپ پر آگ لگنے کے بعد ہوا۔
مزید پڑھیں:چاند پر پہلے کون پہنچے گا، روس اور بھارت میں ریس لگ گئی
کمیٹی نے کہا کہ ”گاڑی کی دیکھ بھال کے کام کے دوران آگ لگ گئی، جس کے بعد دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں لوگ زخمی اور ہلاک ہو گئے،” کمیٹی نے مزید کہا کہ قریبی عمارتوں اور کاروں کو نقصان پہنچا۔