پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے 336 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 5374 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے 192 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 5230 ہو گئی
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے 192 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 5230 ہو گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 336نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 374ہو گئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران7افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 93ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک65 ہزار114 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 3 ہزار233ہے۔

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے 2 ہزار594، سندھ میں 1 ہزار 411، خیبرپختونخواہ میں 744، بلوچستان میں230، آزاد کشمیر میں40، گلگت بلتستان میں 224 جبکہ اسلام آباد میں 131افراد متاثر ہوئے۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 4 ہزار 186فعال کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 1 ہزار 95افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ میں ہوئیں۔ کے پی کے میں 34 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 30 افراد جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث23 ، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 1 جبکہ بلوچستان میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 18لاکھ 53ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1لاکھ14 ہزار سے زائدافراد  ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 18لاکھ53ہزار155افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (1لاکھ 14 ہزار247) افراد ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1لاکھ14ہزار افراد ہلاک

Related Posts