پاکستان میں 1 روز میں 3 ہزار 345 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں 1 روز میں 3 ہزار 345 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی
پاکستان میں 1 روز میں 3 ہزار 345 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی

 اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 1 روز کے دوران 3 ہزار 345 مریض کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں  کورونا  وائرس کے 484 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ  مزید  2 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار509 ہے جبکہ وائرس کے باعث مجموعی طور پر  6 ہزار 342 افراد جاں بحق ہوئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک27 لاکھ57 ہزار 709ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد25ہزار 384 ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث  532 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ30ہزار483، پنجاب میں 97ہزار 166، خیبرپختونخوا میں 36ہزار591، بلوچستان میں 13ہزار 229، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 327، گلگت بلتستان میں2 ہزار 979 جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 734 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 422 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 210افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار255،آزاد کشمیر میں 65، گلگت بلتستان میں 71، اسلام آباد میں175 جبکہ بلوچستان میں 144 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کی جبری شادیاں کورونا وائرس سے بڑا خطرہ ہیں،اقوام متحدہ

Related Posts