ماسک نہ پہننے والے شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی، 312افراد پر مقدمات درج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور، ماسک نہ پہننے والے شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی، 312افراد پر مقدمات درج

لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک 312 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے آج ماسک نہ پہننے والے 96 شہریوں کو گرفتار کر لیا جن کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 216 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

پولیس نے 2 روز میں ماسک نہ پہننے والے 312 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں جن میں سے لاہور کے سٹی ڈویژن میں ماسک نہ پہننے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 97 مقدمات درج کیے گئے۔ 

یاد رہے کہ پنجاب میں کورونا وباء کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث صورتحال مزید خرابی کی جانب بڑھ رہی ہے، جبکہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ماسک نہ پہننے پر گزشتہ روز درجنوں مقدمات درج کرلیے گئے۔

لاہو ر میں فیس ماسک نہ پہننے پر پہلا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا۔ اسلام پورہ کے رہائشی محمد جاوید کے خلاف گزشتہ روز ایف آئی آر درج کی گئی جس میں کہا گیا  کہ محمد جاوید عالمگیر سڑک پر بغیر ماسک کے جارہا تھا، اس لئے اس کے خلاف کارروائی کی گئی اور مقدمے کا اندراج کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز، ماسک نہ پہننے پر 44افراد پر مقدمات درج

Related Posts