فرانس: ٹرک میں چھپ کر ملک میں داخل ہونے والے 31 پاکستانی گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pakistani migrants
فرانس: ٹرک میں چھپ کر ملک میں داخل ہونے والے 31 پاکستانی گرفتار

فرانس کے جنوبی شہر میں پولیس نے ٹرک میں چھپ کر ملک میں داخل ہونے والے 31 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ ٹرک کے ڈرائیور کا تعلق بھی پاکستان سے تھا جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فرانسیسی پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ اطالوی سرحد کے قریب موٹر وے پر معمول کی چیکنگ کے دوران 31 پاکستانی تارکین وطن کو برآمد کیا گیا۔تارکین وطن میں 3 نابالغ افراد بھی شامل ہیں تاہم امیگریشن قوانین کے تحت تمام تارکین وطن کو اطالوی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

فرانس کے جنوب مشرقی شہر نیس کے پراسیکیوٹر آفس نے کہا کہ ہم تارکین وطن کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کی کوشش کریں گے جیسے ہم عموماً ایسے کیسز میں کرتے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ برطانیہ کی پولیس نے لندن کے مشرقی علاقے میں واقع انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک ٹرک سے 39 افراد کی لاشیں برآمد کرنے کے بعد مشتبہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا تھا۔

مزید پڑھیں: برطانوی پولیس نے ٹرک سے 39 لاشیں برآمد کر لیں، نوجوان شخص گرفتار

برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ ٹرک بلغاریہ سے روانہ جبکہ ویلز کے علاقے ہولی ہیڈ کے ذریعے برطانیہ میں داخل ہوا۔واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس نے بتایا تھا کہ بندرگاہ کے نزدیک کنٹینر ٹرک سے ملنے والے تمام 39 افراد کی لاشوں کا تعلق چین سے ہے۔

Related Posts