کراچی: آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے قرض پروگرام بحال ہونے کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ مارکیٹ میں بہتری کی صورتحال رہے گی، مگر اس کے باجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 309 پوائنٹس کم ہو کر 42195 پر بند ہوا ہے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 55 ارب روپے کم ہوکر 7014 ارب روپے ہوگیا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 952 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 43056 رہی، بازار میں آج 23 کروڑ شیئرز کے سودے 7 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مزید پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 62 پیسے سستا ہوگیا