کراچی کی 300 صنعتیں کے ڈی اے کے 1.5 ارب گراؤنڈ رینٹ کی مقروض نکلیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے ڈی اے جوہر ڈویژن، ایک خاندان کے 7ملازمین کی تعیناتی،کرپشن کا بازار گرم
کے ڈی اے جوہر ڈویژن، ایک خاندان کے 7ملازمین کی تعیناتی،کرپشن کا بازار گرم

کراچی کی 300 کے قریب صنعتیں گراؤنڈ رینٹ کی مد میں ادارۂ ترقیات (کے ڈی اے) کی 1.5 ارب روپے کی مقروض نکلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ ریکوری میں سابق سیکریٹری کے ڈی اے شکیل صدیقی کی بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر ریکوری تعیناتی نے ادارے میں محصولات کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، 300 کے لگ بھگ صنعتوں پر گراؤنڈ رینٹ کا 1.5 ارب روپے کا قرض چڑھ گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے نے ریکوری کا عمل شروع کردیا، رواں ماہ کے دوران 19 کروڑ کے قریب آمدنی متوقع ہے جبکہ گزشتہ ماہ 18 کروڑ 35 لاکھ 12 ہزار روپے کی ریکارڈ آمدنی ہوئی۔ قبل ازیں کے ڈی اے کی ماہانہ آمدنی کا ریکارڈ 14 کروڑ تھا۔

آمدنی میں اضافہ کراچی کی صنعتوں سے گراؤنڈ رینٹ کی مد میں کیا گیا، جو قبل ازیں کسی آفیسر نے وصول کرنے کے بارے میں نہیں سوچا، تاہم ایڈیشنل سیکریٹری ریکوری شکیل صدیقی نے کے ڈی اے کے قیام سے اب تک نہ ہونے والی یہ ریکوری شروع کی۔

اس حوالے سے ایڈیشنل سیکریٹری شکیل صدیقی کا کہنا ہے کہ ڈی جی کے ڈی اے نے ہدایت کی تھی کہ ادارے کی آمدنی میں اضافہ کیا جائے کیونکہ یہاں ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن ادا کرنا ناممکن ہو کر رہ گیا ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری ریکوری شکیل صدیقی نے کہا کہ ہم نے یہ کام لانڈھی کے صنعتی علاقے سے شروع کیا ہے تاہم نوٹسز کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بھیجے گئے ہیں، صرف لانڈھی سے ماہانہ آمدنی 1 کروڑ 74 لاکھ 12 ہزار روپے ہوئی جو ریکارڈ ہے۔

شکیل صدیقی نے کہا کہ ہم ریکوری میں مزید اضافہ چہتے ہیں جس کا دائرہ کار دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے گا جن میں نارتھ کراچی، ایف بی ایریا اور سرجانی ٹاؤن شامل ہیں۔ گراؤنڈ رینٹ کی مد میں 2 روپے فی مربع گز کے حساب سے وصولی ممکن بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیہ ملیر میں گھوسٹ ملازمین کی تنخواہ جاری

Related Posts