کمراٹ میں پنجاب کے 30 طلبہ و طالبات پھنس گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر کی وادی کمراٹ میں 30 طلباء و طالبات پھنس کر رہ گئے۔

خاتون سیاح نے نجی چینل کو بتایا کہ دو دنوں سے جاری بارش اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے وہ پھنس چکے ہیں، تمام طلباء و طالبات کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کالام اور بحرین کے ہوٹل مالکان نے انسانیت کی عظیم مثال قائم کردی

طالبہ نے بتایا کہ ہم دو دن سے مدد کے لیے مسلسل ویڈیوز اپ لوڈ کررہے ہیں مگر ہماری مدد کے لیے ابھی تک کوئی بھی نہیں پہنچا، کھانے پینے کی اشیاء بھی ختم ہوگئی ہیں اور ہم یہاں پر بے یار و مددگار موجود ہیں۔

 خاتون سیاح نے بتایا کہ وہ اپر دیر میں سخت سردی سے نڈھال ہیں۔ گیلی زمین پر سورہے ہیں جبکہ کھانے پینے بھی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔

سیاح نے کہا کہ ہم آخری پیغام دے رہے ہیں معلوم نہیں کل تک ہم ہوں گے یا نہیں، حکومت سے گزارش ہے کہ ہمیں یہاں سے بحفاظت نکالا جائے۔

Related Posts